سپریم کورٹ میں آج طلاق ثلاثہ کے معاملے میں سماعت مکمل ہونے پر آئینی بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ( اے آئی ایم پی ایل بی) نے اعتراف کیا ہے کہ
وہ تمام قاضیوں کو ایک
ایڈوائزری جاری کرے گا کہ تین طلاق پر نہ صرف
خواتین کی رائے لی جائے بلکہ اسے نكاح نامہ میں بھی شامل کیا جائے۔چیف جسٹس جے ایس کیہر کی زیر صدارت پانچ رکنی آئینی بینچ نے 11 مئی سے تین طلاق پر روزانہ سماعت شروع کی تھی۔